مافی ڈووا ۔ ایک ایسا گاؤں جہاں بچوں کی پیدائش ممنوع ہے
امین اکبر اتوار 24 مارچ 2019 23:50
جنوبی گھانا کے گاؤں مافی ڈووا میں 5000 افراد رہتے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اس گاؤں میں پیدا نہیں ہوا۔ قدیم عقائد کے مطابق اس گاؤں میں بچوں کی پیدائش کی صورت میں دیوتا ناراض ہوتے ہیں۔اسی وجہ سے پیدائش کے وقت اس گاؤں کی حاملہ خواتین قریبی آبادیوں میں جا کر بچوں کو جنم دیتی ہیں۔
گھانا کی تمام آبادیوں کی طرح مافی ڈووا کے بھی عجیب و غریب رسم و رواج ہیں۔
(جاری ہے)
اس گاؤں میں کوئی قبرستان بھی نہیں ہے۔ اس گاؤں میں مرنے والے کسی بھی شخص کو قریبی آبادیوں کے قبرستان میں دفنایا جاتا ہے اور تیسری حیرت انگیز پابندی بچوں کی پیدائش کی ممانعت ہے۔ اس گاؤں میں رہنے والا کوئی بھی شخص حقیقت میں اس گاؤں میں پیدا نہیں ہوا۔ قبل از وقت پیدائش کے خوف سے گاؤں والے حاملہ خواتین کو پیدائش کے متوقع وقت سے کئی ماہ پہلے ہی قریبی آبادیوں میں منتقل کر دیتے ہیں۔
مافی ڈوو امیں یہ عجیب و غریب پابندیاں اس گاؤں کے بانی ایک شکاری ٹوگبے گبیوفیا اکیتی نے عائد کی تھیں۔گاؤں کے بزرگوں کے مطابق جب اکیتی نے اس زمین پر قدم رکھا جہاں مافی ڈووا ہے تو آسمان سے ایک آواز آئی۔ آسمانی آواز نے اکیتی تو بتایا کہ یہ مقدس سرزمین ہے۔ اگر یہاں رہائش اختیار کرنی ہے تو تین اصولوں کی پابندی کرنی پڑے گی، کوئی جانور نہیں پالنا، کوئی قبرستان نہیں اور بچوں کی پیدائش نہیں۔گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ انہی پابندیوں کی وجہ سے گاؤں میں کبھی کوئی قتل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جرم ہوا ہے۔ گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ انہیں گاؤں پر عائد پابندیوں پر فخر ہے۔
گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بچوں کی پیدائش پر پابندی ناممکن ہے اس لیے کبھی کبھار گاؤں میں بچوں کی پیدائش کے واقعات ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے احتیاط سے کام لیا جاتا ہے اور گاؤں کے بڑے پاکیزگی کی خصوصی عبادت کا بندوبست کرتے ہیں۔گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بچوں کی پیدائش کی حرمت کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو کوئی سزا نہیں دی جاتی ۔ اُن کا عقیدہ ہے کہ اس حرمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بچے نارمل نہیں ہوتے۔ تاہم آج تک گاؤں میں جو بچے پیدا ہوئے ہیں سب نارمل ہی رہے ہیں۔گاؤں والے اسے پاکیزگی کی رسم کا کرشمہ قرار دیتے ہیں۔
حالیہ سالوں میں بہت سی خواتین نے گاؤں میں بچوں کی پیدائش کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کیا لیکن گاؤں کے بڑوں نے انہیں اس قدیم رسم کی پابندی پر قائل کر ہی لیا۔ اب گاؤں کے بزرگوں نے مضافات میں ہی ایک میٹرنٹی ہوم کے قیام کی منظوری دی ہے تاکہ خواتین اپنے گھروں سے نزدیک ہی بچوں کو جنم دے سکیں۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-