چینی پولیس مفرور مجرموں کے اشتہارات پر اُن کی بچپن کی تصاویر لگانے لگی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 مارچ 2019 23:50

چینی پولیس مفرور  مجرموں کے اشتہارات پر اُن کی بچپن کی تصاویر لگانے لگی

چین کے صوبے  یوننان کی ژینشیونگ کاؤنٹی کی پولیس نے  17 سالہ مشتبہ مجرم کی تلاش کے اشتہار پر اس کی بچپن کی تصویر شائع کرنے پر معذرت کی ہے۔ مطلوب اشتہار پر مشتبہ مجرم کے بچپن کی تصویر استعمال کرنے پر پولیس کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ پولیس کا  کہنا ہے کہ انہیں اس مشتبہ مجرم کی کوئی حالیہ تصویر نہیں ملی تھی، جس کی وجہ سے انہیں بچپن کی تصویر استعمال کرنا پڑی۔


ژینشیونگ کاؤنٹی کے پبلک سیکورٹی بیورو نے  اپنی ویب سائٹ پر 19 مارچ کو  جی چنگائی کے بارے میں ایک نوٹس شائع کیا ۔ خطرناک مجرموں کے بیچ ایک خوبصورت بچے کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کو بھی کافی مضحکہ خیر معلوم ہوئی۔ اسی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین نے تصویر کو دھڑا دھڑ شیئرکرتے ہوئے پولیس  پر  کافی تنقید کی۔

(جاری ہے)


اگلے ہی دن یعنی 20 مارچ کی صبح ژینشیونگ  پولیس نے ایک وضاحتی بیان میں مشتبہ مجرم کے بچپن کی تصویر استعمال کرنے پر لوگوں سے معافی مانگی۔

پولیس نے وضاحت کی کہ اُن کے پاس مشتبہ مجرم کی حالیہ تصویر نہیں تھی۔پولیس کا خیال تھاکہ مجرم کے چہرے نین نقش ابھی بھی بچپن کی طرح ہی ہونگے۔
پولیس کی وضاحت سے معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید بگڑ گیا۔ تنقید سے تنگ  آکر پولیس نے اگلے دن ویب سائٹ سے تصویر ہی اتار دی۔
جی چنگائی کی تصویر وائرل ہونے کےبعد پتا چلا کہ پولیس نے مزید دو  مطلوب افراد کے اشتہار پر اُن کے بچپن کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔ اس مرتبہ پولیس نے کوئی وضاحت دینے کی بجائے وہ تصاویر ہی  ویب سائٹ سے اتار دیں۔پولیس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے، اب وہ ایسے اشتہار شائع نہیں کریں گے۔

چینی پولیس مفرور  مجرموں کے اشتہارات پر اُن کی بچپن کی تصاویر لگانے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu