106 گھنٹوں تک مسلسل گانے والے شخص کا نام ذرا سی غلطی کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج نہ ہوسکا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 اپریل 2019 23:56

106 گھنٹوں تک مسلسل  گانے والے شخص کا نام ذرا سی غلطی کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج نہ ہوسکا

ایک ڈومینیکن  گلوکار نے مسلسل 106 گھنٹوں کو گانا گانے کا مظاہرہ کیا لیکن اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں ہوا۔ گینیز کی انتظامیہ نے اُن کی ایک غلطی کےباعث انہیں ریکارڈ کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
کارلوس سلور نےا س سے پہلے 2016 میں بھی  ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس وقت سب سے زیادہ دیر تک گانے کا ریکارڈ سُنیل واگمار کےپاس ہیں، جو 105 گھنٹے ہے۔


کارلوس نے 5 ہزار  گانے گا کر سُنیل  کے گائے گئے گانوں کی تعداد کا ریکارڈ تو توڑ دیا لیکن وہ  ریکارڈ کے لیے ضروری اصول کو بھول گئے۔ اس ریکارڈ کو بنانے کےلیے ضروری تھا کہ کارلوس ایک گانے کے بعد صرف 30 سیکنڈ کا وققہ کرتے لیکن ویڈیو  کےمطابق وہ دو منٹ تک بھی وقفہ کرتے رہے ، اسی باعث اُن  کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu