جاپانی خاتون نے اپنے سابقہ ورلڈ ریکارڈ بال کاٹ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 اپریل 2019 23:56

جاپانی خاتون نے اپنے سابقہ ورلڈ ریکارڈ بال کاٹ دئیے

ایک 18 سالہ جاپانی خاتون نے زندگی میں پہلی بار اپنے  بال کٹوائے ہیں۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اُن کے یہ بال کبھی دنیا میں سب سے بڑے تھے۔
 ایزومی، کاگوشیما سے تعلق رکھنے  والی کیٹو کاواہارا  کا کہناہے کہ پیدائش کے فوراً بعد اُن کے سر پر  زخم لگا، جسے چھپانے کے لیے انہیں لمبے بال رکھنے پڑے۔ کیٹو نے نوجوانی میں بھی اپنے بالوں کو نہیں کاٹا۔

(جاری ہے)


کیٹؤ کاواہا راکے بال 13 سال سے 17 سال  کی عمر کے نوجوانوں میں سب سے بڑے بال تھے، جن کا اندراج گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی کیا گیا ۔ اُن کےبالوں کی لمبائی 5 فٹ 1 انچ تھی۔
پچھلے ماہ کیٹو کاواہارا 18 سال کی ہوئیں تو اس ریکارڈ کے لیے نااہل ہو گئیں۔تب انہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے بال کٹوانےکا فیصلہ کیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے کٹے ہوئے بال فلاحی مقاصد کے لیے دئیے جائیں گے تاکہ مریضوں کے لیے وِگ تیار کی جا سکے۔
کیٹؤ کاواہارا کے بعد یہ ریکارڈ گجرات، بھارت سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ نیلانشی پٹیل کے پاس ہے، جن کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu