انڈے کی طرح دکھائی دینے والا پوميرينين کتا انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 اپریل 2019 23:55

انڈے کی طرح دکھائی دینے والا پوميرينين کتا انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا

پوم پوم سنگا پور کا ایک  خوبصورت پوميرينين کتا ہے۔ حال  ہی میں ایک  فری لانس گرومر نے  پوم پوم کو انڈے کی طرح بنا دیا ہے، جس کے بعد پوم پوم انٹرنیٹ پر خاصا مقبول ہوگیا ہے۔
جنوری میں فری لانس گرومر  اینڈریا اوبرے سم (@groomer_andrea) نے  ایک نئے پراجیکٹ کے بارے میں تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں۔ انہوں نے  انسٹاگرام پر  پوم پوم کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ان تصاویر میں پوم پوم ایک بڑے انڈے کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔لیکن یہ تصویریں مارچ میں وائرل ہوئیں۔

(جاری ہے)

پوم پوم  ”ایگ ڈاگ“ کے ہیش ٹیگ سے وائرل ہو رہا  ہے۔
اینڈریا کی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں انہیں پوم پوم کو انڈے کی شکل دیتے دکھایا گیا ہے۔اینڈریا کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت شکل کے  حصول میں پوم پوم کا بھی کافی اہم کردار ہے۔ پوم پوم اچھے بچوں کی طرح بیٹھا رہتا ہے اور اپنے کان بھی پیچھے کر لیتا ہے، جس کی وجہ سے اُن کے لیےپوم پوم پر کام کرنا ممکن ہوتا ہے۔
پوم پوم انٹرنیٹ پر اتنا مقبول ہوا کہ ایک جاپانی فنکار نے اپریل فول کے لیے اس کی شکل کا کھلونا بھی ڈیزائن کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی ہوئی پوم پوم کی  ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu