شوہر کی فٹ بال جرسی کے نمبر پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون 1 لاکھ ڈالر جیت گئیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اپریل 2019 23:46

شوہر کی فٹ بال جرسی کے نمبر پر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون 1 لاکھ ڈالر جیت گئیں

ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کی پرانی فٹ بال جرسی کے نمبر پر لاٹری نمبر لیا  اور 1 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ہمپٹن کی الویرا ہنری نے ورجینیا لاٹری کی انتظامیہ کو بتایا کہ اس بار انہوں نے اپنے شوہر کی پرانی فٹ بال جرسی کے نمبر پر لاٹری کا ایک نمبر منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کیش 5 کی 1 اپریل کی قرعہ اندازی میں ان کا پہلا انعام نکلا۔
الوریرا نے بتایا کہ انہوں نے انعام جیتنے کے بعد دوبارہ اپنے نمبروں کو چیک کیا، پھر اپنے شوہر کو بتایا کہ وہ انعام جیت چکے ہیں۔
قرعہ اندازی کے دوران الویرا کے پانچوں 7-18-19-24-34 نمبر میچ کر گئے تھے۔ انہوں نے یہ ٹکٹ ہیمپٹن میں مرفی یو ایس اے خریدا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu