پرواز سے پہلے خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے والا شخص گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اپریل 2019 23:46

پرواز سے پہلے خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں  سکے پھینکنے والا شخص گرفتار
ایک توہم پرست شخص کو  پرواز سے پہلے جہاز کے انجن پر سکے پھینکنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 30 سالہ شخص ،جسے صرف شیا کے نام سے جانا جاتا ہے،  کویقین ہے کہ پرواز سے پہلے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنا خوش قسمتی لاتا ہے۔ ائیر پورٹ اور سیکورٹی حکام ان کی منطق سے متفق نہیں ہوسکے اور انہیں  دوسرے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر  گرفتار کر لیا۔


شیا  شمال مغربی چین کے شہر ارومقی میں  ہائینان ائیر لائن کی پرواز میں سوار ہو رہے تھے۔ فوٹیج میں  ان کی بیوی کو، اُن کی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ،  ان کے پیچھے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی شیا  اپنا پاسپورٹ چیک کراتے ہیں ،وہ جیٹ بریج سے جہاز کےانجن میں کچھ پھینکتے ہیں ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ شیا نےا نجن میں 3 سکے پھینکے تھے۔

(جاری ہے)

اس پر سیکورٹی حکام نے پرواز کو روک دیا اور شیا کو حراست میں لے لیا۔ شیا نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار جہاز کے انجن میں سکے پھینکے ہیں، وہ اپنی چاہ ماہ کی بیٹی کے ساتھ سفر کر رہے ہیں، اُن کی ساس نے اُن سے کہا تھا کہ جہاز میں سوار ہونے سے پہلے کچھ سکے جہاز کے انجن میں پھینک دینا۔
اس واقعے کے بعد شیا کو  ووہان میں 10 دن تک حراست میں رکھا گیا جبکہ اُن کی بیوی اپنی بیٹی کے ساتھ ارومقی میں ہی اپنے طور پررہیں۔
سیکورٹی حکام نے زمین پر پڑے تین سکے اٹھانے کے بعد جہاز کو جانے دیا تھا۔ یہ پرواز 40 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu