آسٹریلیا میں غوطہ خوروں کی انوکھی زیر آب شادی لیکن انہیں دوبارہ شادی کرنی پڑے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اپریل 2019 23:46

آسٹریلیا میں غوطہ خوروں  کی انوکھی زیر آب شادی لیکن  انہیں دوبارہ شادی کرنی پڑے گی

آسٹریلیا میں خوطہ خوروں کے جوڑے نے زیرآب شادی کی تقریب منعقد کی۔ اس تقریب کو موقع پر موجود سمندری حیات کی ماہر  نے ریکارڈ  کیا۔
جولیس کیسی  نے بتایا کہ وہ وکٹوریہ کے  بلیئر گووری پیئر  میں اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسی دوران انہوں نے وہاں زیر آب شادی کی ایک تقریب کو منعقد ہوتے دیکھا۔
ماہر سمندری حیات، جولیس نے اپنے گھر سے غوطہ خوری کے آلات لیے اور زیر آب شادی کرنے والے جوڑے کی شادی کی تقریب کی ریکارڈنگ شروع کر دی۔
اس جوڑے نے پانی کے نیچے حقیقی شادی کی ہے لیکن اس کی قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔ اسی وجہ سے اس جوڑے کو پانی کے او پر  دوبارہ اپنی شادی کرنی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu