بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ ڈزنی کی سب سے زیادہ خطرناک اور الہ دین سب سے زیادہ نسل پرستانہ فلمیں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اپریل 2019 23:49

بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ ڈزنی کی سب سے زیادہ خطرناک اور الہ دین سب  سے زیادہ  نسل پرستانہ  فلمیں ہیں

ڈزنی کی چاہے نئی فلمیں ہوں یا پرانی ، ان کا بچوں کی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔لیکن اب کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈزنی کی کچھ پرانی فلمیں بچوں کے ذہن پر بہت زیادہ منفی اثر ڈالتی ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ  کچھ فلمیں جیسے سنو وائٹ، سلیپنگ بیوٹی اورلائن کنگ غیر صحت مندانہ جسمانی تصور،  امارت، نسل پرستی اور گھریلو تشدد کی تشہیر کرتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینجیلا میں ہیومینیٹز کی لیکچرر ڈاکٹر وکٹوریہ کین کے مطابق بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ  ڈزنی کی سب سے زیادہ خطرناک فلم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سٹاک ہوم سینڈروم کا کیس ہے ۔ اس میں درندہ (بِیسٹ) خود کو ہر وقت غصے میں بھرا محسوس کرتا ہے۔ڈاکٹر وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ فلم میں  خواتین کی ہمت توڑ دینے والا خیال پیش کیا گیا ہے کہ وہ  طویل عرصے تک ثابت قدم رہیں تو اپنے غصیلے پارٹنر کو بدل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب درندہ خوبصورت انسان میں بدلتا ہے تو اس سے تاثر ظاہر ہوتا ہے کہ اب یہ غصہ نہیں کرے گا یا ایسا انسان خطرناک نہیں ہوتا۔



ڈاکٹر وکٹوریہ کو 1992 کی ڈزنی فلم الہ دین سے بھی مسئلہ ہے۔ وہ اس فلم کو نسل پرستانہ  فلم قرار دیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الہ دین سمیت اچھے کرداروں کی جلدکا  رنگ زرد یا ہلکا دکھایا گیا ہے۔ جبکہ بدمعاشوں کی جلد کا رنگ گہرا دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اپروچ لائن کنگ میں بھی اپنائی گئی ہے، جس میں بُرے کردار  سکار کا رنگ باقی کرداروں سے زیادہ گہرا دکھایا گیا ہے۔


نوٹنگہم ٹرینٹ یونیورسٹی کی  ڈاکٹر لورا کوفی گلوور کاکہناہے کہ سنو وائٹ فلم سے نوجوان لڑکیوں میں غیر حقیقی توقعات پیدا ہوتی ہیں۔ اس فلم میں بے بس کردار کو کسی شخص کا انتظار کرنا ہوتا ہے جو آکر اُن کی قسمت بدلتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سلیپنگ بیوٹی فلم سے  کھانے سے بے رغبتی بڑھتی ہے کیونکہ اس کے کردار کی کمر ناممکن حد تک پتلی ہوتی ہے۔
تاہم ماہرین نے حالیہ فلم فروزن کی تعریف کی جس میں دوستی، خاندان سے وفاداری اور حقوق نسواں پر زور دیا گیا ہے۔

بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ ڈزنی کی سب سے زیادہ خطرناک اور الہ دین سب  سے زیادہ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu