بے وقوف چور نے موبائل فون چراتے ہوئے ڈسپلے شیلف ہی خود پر گرا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 اپریل 2019 23:40

بے وقوف چور نے موبائل فون چراتے ہوئے ڈسپلے شیلف ہی خود پر گرا لی

ویسٹ لینڈ، مشی گن میں حکام ایک بے وقوف چور کی تلاش میں ہیں۔ اس چور نے چوری کے دوران پورے ڈسپلے شیلف کو اپنے اوپر گرا لیا تھا۔ ویسٹ لینڈ پولیس نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں چور کو موبائل فون کھینچنے کی کوشش میں شیلف کو خود پر گراتے دکھایا ہے۔پولیس نے اس چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج چور کی تلاش میں مدد کے لیے شیئر کی تھی لیکن انٹرنیٹ صارفین اسے دیکھ کر کافی محظوظ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں ایک شخص کو سٹور میں داخل ہوتے  اور کئی موبائل فون کھینچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک مقام پر چور شیلف سے سیکورٹی ڈیوائس کھینچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسی دوران پورا شیلف  ہی چور کے اوپر گر جاتا ہے۔
یہ واقعہ 4 مارچ کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب کسی  بے وقوف چور کی  بے وقوفی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہو۔ پچھلے سال اپریل میں فلوریڈا پولیس نے ایک ویڈیو شیئر کی  تھی، جس میں بھاگتے ہوئے  ایک چور کا سر ٹکرانے سے کیش رجسٹر نیچے گرگیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu