چین میں گاؤں والوں نے 3 کلومیٹر کے راستے میں 1000 سٹریٹ لائٹس نصب کر دیں۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 اپریل 2019 23:49

چین میں گاؤں والوں نے 3 کلومیٹر  کے راستے میں 1000 سٹریٹ لائٹس نصب کر دیں۔ دلچسپ وجہ

چین کے شانسی  صوبہ  کے ایک گاؤں تاوجیا  کے تین کلومیٹر کے راستے کو دنیا کا سب سے  روشن راستہ کہا جا سکتا ہے۔ اس راستے میں 3 کلومیٹر میں 1000سے زیادہ  سٹریٹ لائٹس نصب ہیں۔
عام طور پر سٹریٹ لائٹس 30 سے 50 میٹر کے فاصلے پر نصب  ہوتی ہیں لیکن اس گاؤں میں گاؤں والوں نے 3 میٹر کے فاصلےپر سٹریٹ لائٹس نصب کی ہیں۔ اس تنگ راستے پر اتنی زیادہ لائٹس  رات میں ڈرائیوروں کے لیے کافی مشکلات کا  باعث بنتی ہیں تاہم اس راستے پر بہت زیادہ ٹریفک نہیں ہوتا۔


چین کےمقامی میڈیا کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے رقم کے حصول کے لیے اتنی زیادہ سٹریٹ لائٹس نصب کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق 2016 سے اس روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہوا تھا۔ اسی علاقے میں شیان انٹرنیشنل ٹریڈ  اینڈ لاجسٹک پارک  واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس پارک کی توسیع کے لیے  حکومت لوگوں سے زمین لے کر انہیں معاوضہ ادا کر رہی ہے۔ گاؤں کے لوگ اپنی زمینوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس نصب کر رہے ہیں تاکہ زمین کی زیادہ  قیمت مانگ سکیں۔


گاؤ ں کی کمیٹی کے مہیا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گاؤں کے 3 کلومیٹر کے راستے پر 1000 سے زیادہ  سٹریٹ لائٹس نصب ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی قیمت 1  ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان میں سے آدھی کام بھی نہیں کرتیں، جس سےا ندازہ ہوتا ہے کہ یہ گاؤں والوں نےبس حکومت سے پیسے حاصل کرنے کے لیے نصب کی ہیں۔
بدقسمتی سے چینی حکومت نے زمین کے معاوضے کی رقم میں ان سٹریٹ لائٹس کی قیمت  شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت نے گاؤں کے حکام کو لوگوں کو خبردار کرنے کا کہا ہے لیکن لوگ اب بھی مزید سٹریٹ لائٹس نصب کر رہے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے ان سٹریٹ لائٹس کو نہ ہٹایا  تو انہیں گرا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu