3 سالہ بچے نے آئی پیڈ کو 48 سال کے لیے لاک کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اپریل 2019 22:54

3 سالہ بچے نے آئی پیڈ کو 48 سال کے لیے لاک کر دیا

واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اُن کے 3 سالہ بچے نے غلط پاس ورڈ  ٹائپ کر کر کے آئی پیڈ کو 25 ملین منٹس سے زیادہ دیر کے لیے لاک کر دیا ہے۔
نیویارکر کے لیے لکھاری کے طور پر کام کرنے والے ایوان اوسنوس نے ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں اُن کے آئی پیڈ کو دکھایا گیا ہے،  آئی پیڈ میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیوائس کو 25,536,442 منٹس یا 48 سالوں سے بھی زیادہ عرسے کے لیے لاک کر دیا گیا ہے۔یہ پابندی کئی بار غلط پاس ورڈ ٹائپ کرنے کی وجہ لگی ہے۔
ایوان نے ٹوئٹ کی مدد سے دوسرے صارفین سے مدد طلب کی تھی، جس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہ ٹیبلٹ کو Device Firmware Update موڈ پر منتقل کرنے سے اسے پچھلی حالت میں ری سٹور کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu