نئی نویلی دلہن نے اپنے ”گھٹیا“ شوہر سے خلع کا مطالبہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اپریل 2019 22:54

نئی نویلی دلہن نے اپنے ”گھٹیا“ شوہر سے خلع  کا مطالبہ کر دیا

متحدہ عرب امارات میں ایک نئی نویلی دلہن نے  خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ اُن کا شوہر ہر چیز کی خریداری کی  ادائیگی اُن سے کراتا ہے۔
عربی اخبار البیان کے مطابق  خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ،نے  ابوظہبی کورٹ کے پرسنل سٹیٹس چیمبر میں مقدمہ پیش کیاہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کا ایرانی شوہر اُن سے 13 سال چھوٹا ہے اور ہر چیز کی خریداری کے لیے انہیں ہی کہتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ گروسری ،  بجلی اور پانی کےبلوں کےا دائیگی وہ خود کرتیں ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام حقوق چھوڑ طلاق چاہتی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ اُن کے ”گھٹیا“ شوہر نے تمام یوٹیلیٹی بلزاُنہیں  اپنے نام پر رجسٹر کرانے کا کہا تاکہ ان کی ادائیگی خاتون کو ہی کرنی پڑے۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اُن کے تمام کاغذات گم ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یوٹیلٹی بلز خاتون کے نام پر رجسٹر کرا لیے جائیں۔ خاتون نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے شادی پر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔ انہوں نے گھر کے لیے فرنیچر بھی خریدا تو اُن کے شوہر نے تعریف نہیں کی بلکہ انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu