سپر مارکیٹ نے پلاسٹک پیکنگ کی بجائے کیلے کے پتے استعمال کرنا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اپریل 2019 23:02

سپر مارکیٹ نے پلاسٹک پیکنگ کی بجائے کیلے کے پتے استعمال کرنا شروع کر دئیے

پلاسٹک کے استعمال کو کم کر کے دنیا کو سرسبز بنانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تھائی لینڈ کی سپر مارکیٹ نے جو قدم اٹھا ہے، اس کی سب ہی تعریف کر رہے ہیں۔ چینگ مائی کی رمپنگ سپرمارکیٹ نے سبزیوں کے لیے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال بند کر دیا ہے۔ یہ سپرمارکیٹ اب کیلے کے پتوں میں سبزیاں دے رہی ہے۔ اس سپرمارکیٹ کے اس اقدام کو ساری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹ بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)


دنیا بھر میں ہر سال 5 ہزار ارب پلاسٹک بیگز ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد پھینک دئیے جاتے ہیں۔ 1950 کی دہائی سے اب تک 8.3 ارب ٹن پلاسٹک پیدا کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک دفعہ استعمال ہونے والے یا ڈسپوزیبل پلاسٹک کے ماحول پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے سمندروں کو بھی آلودہ کر رہے ہیں۔
ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے سپر مارکیٹ کا پلاسٹک پیکنگ کی بجائے کیلوں کے پتوں میں سبزیاں پیک کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے، جسے دیگر کاروباری اداروں کو بھی اپنانا چاہیے۔

سپر مارکیٹ نے پلاسٹک پیکنگ کی بجائے کیلے کے پتے استعمال کرنا شروع کر ..

Browse Latest Weird News in Urdu