12سالہ لڑکا پچھلے 6 سالوں سے اپنے معذور دوست کو کمر پر اٹھا کر سکول کی کلاسوں میں لے جاتاہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اپریل 2019 23:04

12سالہ لڑکا پچھلے 6 سالوں سے اپنے معذور دوست  کو کمر پر اٹھا کر  سکول  کی کلاسوں میں لے جاتاہے

چین کے صوبے سیچوان کے شہر میشان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کی ہیرو کے طور پر کافی تعریف کی جا رہی ہے۔شوبنگیانگ  پچھلے 6سالوں سے اپنے  معذور دوست ژہانگ زی کو اپنی کمر پر  سوار کر کے سکول میں کلاسوں میں لاتے اور لے جاتے ہیں۔
ژہانگ زی 4 سال کے تھے کہ  انہیں  لاغر  کرنے والی ناقابل علاج بیماری  myasthenia gravis تشخیص کی گئی۔ اس بیماری کے باعث جلد ہی اُن کا ٹانگوں پر کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ خود سے چلنے پھرنے سے معذور ہو گئے۔

ژہانگ کے والدین انہیں سکول کے دروازے تک تو چھوڑ جاتے تھے  لیکن سکول میں کلاسوں اور ٹوائلٹ جانے کے لیے ایک سہارے کی ضرورت تھی۔ خوش قسمتی سے پہلے درجے میں پڑھنے والے  شو بنگیانگ آگے بڑھے اور ژہانگ کو مدد کی پیش کش کی۔شو بنگیانگ  ژہانگ زی کو سکول میں مختلف کلاسوں  اور ٹوائلٹ لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شوبنگیانگ گزشتہ 6 سالوں سے ایسا کرر ہے ہیں۔


شرمیلے اور عاجز شوبنگیانگ نے چینی رپورٹروں کو بتایا ” میں اُن سے بڑا ہوں، میں نے سوچا گر میں نے مدد نہ کی تو کوئی بھی نہیں کرے گا۔ میرا وزن 40 کلوگرام اور ژہانگ کا صرف 25 کلوگرام ہے۔ اس لیے میں انہیں آرام سے اٹھا سکتا ہے۔“
دھوپ یا بارش، شو بنگیانگ ہر موسم میں اپنے دوست کو دروازے سے لیتے ہیں اور انہیں سیڑھیوں سے اوپر کلاس میں لے جاتے ہیں۔

وہ ہوم ورک کرنے، بوتلیں بھرنے اور لنچ لانے میں اپنے دوست کی مدد کرتے ہیں۔سکول کے اساتذہ نے بتایا کہ شروع میں دو لڑکوں نے ژہانگ کی مدد کا فیصلہ کیا تھا لیکن دوسرا لڑکا تین سال پہلے کھیلنے اور پڑھنے کے لیے  وقت کی قلت کی وجہ سے  بتدریج ژہانگ کی مدد سے پیچھے ہٹ گیا۔تاہم شو بنگیانگ نے کبھی بھی اساتذہ  یا بچوں کو شکایت نہیں کی۔ اصل میں شوبنگیانگ نے اپنی ماں کو بھی ژہانگ کی مدد کرنے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔

اُن کی ماں کو بھی یہ سب  اپنے بیٹے کے اساتذہ اور دوستوں سے معلوم ہوا تھا۔
ژہانگ نے سیچوان آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتا کہ شو بنگیانگ اُن سے سب سے اچھے دوست ہیں، جو پڑھائی، چیٹنگ اور کھیلنے میں اُنکی مدد کرتے ہیں، روز اس طرح خیال رکھنے پر وہ اپنے دوست کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu