چینی افراد اپنی جگہ دوسروں کو فیس دے کر لذیذ کھانے کھلانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 اپریل 2019 23:41

چینی افراد اپنی  جگہ دوسروں کو فیس دے کر   لذیذ  کھانے کھلانے لگے

اگر آپ کو مفت میں مزیدار کھانا پسند ہے تو  چین میں آپ کے لیےایسی ہی ملازمتیں ہیں، جہاں آپ کھانے کے ساتھ کچھ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔چین میں ایک نئی آن لائن سروس کا آغاز ہوا ہے، جس سے صارفین دوسرے لوگوں کو مزیدار کھانا کھانے کے لیے ہائر کر سکتے ہیں ۔ صارفین یہ سب کچھ اپنی بوریت دور کرنے یا مزیدار کھانے سے  حاصل ہونے والی کیلوریز سے بچنے کے لیے ایسا کر سکتے ہیں۔


چین کے مقبول  آن لائن تجارتی پلیٹ فارم ٹاؤباؤ پر ایک نئی سروس کا آغاز ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں صارفین دوسرے لوگوں کو مخصوص کھانا  کھانے کے لیے ہائر کر سکتے ہیں۔ صارفین  ہائر کیے ہوئے افراد کو کھانا کھانےکے بدلے 2 یوان (0.30 ڈالر) سے لیکر 9 یوان (1.35 ڈالر) فیس   اور کھانے کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ کھانا کھانے والے افراد کو کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو بنانی پڑتی ہے، جسے وہ فیس  ادا کرنے والوں کو ثبوت کے طور پر بھیجتے ہیں۔
یہ ملازمت اگرچہ ایک دم امیر کرنے والی نہیں ہے لیکن مفت میں کھانا کھانے والے افراد کے لیے بہترین ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی افراد اپنی بوریت ختم کرنے یا  دوسروں کو من پسند کھانا کھاتے ہوئے دیکھنے کے لیے یہ سستی سروس استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu