99 سالہ دادی اماں نے دوبارہ سے سکول میں داخلہ لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ اپریل 23:41

99 سالہ دادی اماں نے  دوبارہ سے سکول میں داخلہ لے لیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون نے انٹرنیٹ پر سب کے دل جیت لیے  ہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ سیکھنے اور پڑھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ انسان کسی بھی عمر میں سیکھ اور پڑھ سکتا ہے۔ 99 سالہ  خاتون نے اس عمر میں دوبارہ سے سکول جانا شروع کر دیا ہے۔
یوسیبیا لیونور کورڈل  کو نوجوانی میں سکول چھوڑنا پڑا تھا۔ والدہ کی وفات اور دوسرے گھریلو مسائل کے باعث یوسیبیا کو کتابیں  ایک طرف رکھنی پڑیں۔

(جاری ہے)

اب سکول چھوڑنے کے کئی دہائیوں بعد یوسیبیا نے اپنی تعلیم  دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے  لاپریڈا کے بالغوں کے پرائمری سکول میں داخلہ لیا ہے۔
سپوٹنک نیوز کے مطابق انہوں نے اپنی تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ 98 سال کی عمر میں کیا  تھا ۔اس کے بعد انہوں نے سکول سے کبھی چھٹی نہیں کی۔ہر منگل، بدھ اور جمعرات اُن کی ایک استاد پیٹریشیا انہیں گھر سے سکول لاتی ہیں۔
یوسیبیا نے بتایا کہ جب آپ بوڑھے ہوتے ہیں تو آپ  کی کافی یاداشت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ یہاں آئی تو کافی چیزیں بھول چکی تھیں۔ انہیں لکھنا اور پڑھنا بھول چکا تھا لیکن اب وہ دوبارہ سے لکھ اور پڑھ سکتی ہیں۔یوسیبیا اب  کمپیوٹر کا استعمال سیکھنا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/04/2019 - 23:41:27

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments