استاد نے طلباء کی شادی کے موقع پر اُن کا سکول میں ضبط کیا ہوا محبت نامہ واپس کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 اپریل 2019 23:52

استاد نے طلباء کی شادی کے موقع پر اُن کا سکول میں ضبط کیا ہوا محبت نامہ واپس کر دیا
ایک ہائی سکول کے سینئر استاد  نے اپنے سابقہ طلباء  کو اُن کی شادی کے دن سکول کے دنوں میں ضبط کیا ہوا محبت نامہ واپس کر دیا، جسے دیکھ کر نئے شادی شدہ جوڑے اور انٹرنیٹ صارفین کا دل بھی بھر آیا۔
استاد نے کہا کہ وہ اس خط کو اپنے طلباء کی گریجویشن کے بعد واپس کرنا چاہتے تھے۔ اِن استاد، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نے طلباء سے تاخیر سے خط واپس کرنے پر معافی مانگی۔

استاد نے سٹیج پر یہ خط اپنے سابقہ طلباء کو پیش کیا۔

(جاری ہے)


دلہا اور دلہن ہائی سکول سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے استاد کو اپنے سکول کے دنوں کے بارے میں تقریر کرنے کے لیے شادی اور پھر سٹیج پر بلایا تھا۔
چینی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نے اسے خوب سراہا۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ استاد اپنے طلبہ کو جو توجہ دیتے ہیں، وہ والدین سے کم نہیں ہوتی۔
چین کے ہائی سکولوں میں طلباء کو رومانوی تعلقات بڑھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے استاد نے بھی اپنے طلبہ کے خط کو ضبط کیا تھا اور بعد میں واپس کرنے کے سنبھال لیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu