یونیورسٹی نے موٹے طلباء کے لیے ہنگامی کورس پیش کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 اپریل 2019 23:52

یونیورسٹی نے  موٹے طلباء کے لیے ہنگامی  کورس پیش کر دیا

مشرقی چین کی ایک یونیورسٹی نے  موٹے طلباء کے لیے ایک ہنگامی کورس  پیش کیا ہے۔ اس کورس میں شمولیت اختیار کرنے والے موٹے طلباء کو اپنےاصل وزن کا 7 فیصد کم کرنے پر ایک کریڈٹ دیا جائے گا۔
وزن میں کمی کا یہ کورس نانجنگ ایگریکلچر یونیورسٹی ، جیانگسو نے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کورس میں طلباء  ہلکی پھلکی ورزشوں سے  اپنا وزن کم کر سکیں گے۔
انسٹرکٹر زہو چوانفو نے بتایا کہ اس کورس میں غذائی ماہرین طلباء کو خوراک کے حوالے سے بھی رہنمائی دیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس یونیورسٹی میں 12 فیصد طلباء کا وزن کافی زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لیے وہ اکثر غلط طریقے استعمال کرتے تھے لیکن اس کورس میں طلباء کو بہتر رہنمائی مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu