گلے میں سے مچھلی کا کانٹا نکالتے ہوئے خاتون نے 5 انچ کی چمچ نگل لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ اپریل 23:32

گلے میں سے مچھلی کا کانٹا نکالتے ہوئے خاتون نے 5 انچ کی چمچ نگل لی

شینزن، چین کے ڈاکٹروں کو ا یک خاتون کی آنت  میں پھنسی 13 سینٹی میٹر دھاتی چمچ  نکالنے کے لیے ہنگامی انڈوسکوپی سرجری   کرناپڑی۔خاتون نے اپنے گلے میں پھنسے مچھلی کے کانٹے کو نکالنے کی کوشش میں حادثاتی طور پر یہ چمچ نگل لی تھی۔
للی نام کی مریضہ نے سٹین لیس سٹیل کی یہ چمچ چنگ منگ تہوار شروع ہونےسے پہلے 5 اپریل کو نگلی تھی لیکن 4 دنوں تک ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

(جاری ہے)

بظاہر خاتون نے گلے میں پھنسا کانٹا نکالنے کے چمچ حلق میں ڈالی لیکن وہ ہاتھ سے پھسل گئی، جسے انہوں نے نگل لیا۔ چمچ نگلنے سے للی کو پیٹ میں درد محسوس نہیں ہوا تھا۔ خاتون کا خیال تھا کہ چنگ منگ تہوار سےپہلے ہسپتال جانا مسئلے کا باعث ہوگا، اس لیے وہ چار دن بعد شینزن نانشان ہوسپیٹل آئیں اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ چمچ نگل گئی ہیں۔
ڈاکٹر سن ٹنگجی نے بتایا کہ چمچ آنت میں   افقی  پوزیشن پر تھا۔ ، جسے عمودی  نکالنے  سے پہلے اچھی طرح ایڈجسٹ کرنا پڑا۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے یہ دھاتی چمچ آنت میں سوجن کی وجہ بن سکتا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اسے کامیابی سے نکال کر للی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

گلے میں سے مچھلی کا کانٹا نکالتے ہوئے خاتون نے 5 انچ کی چمچ نگل لی
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 23:32:21

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments