مس سن شائن، جن کے گرد بس پیلا رنگ ہی نظر آتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اپریل 2019 23:32

مس سن شائن، جن کے گرد بس پیلا رنگ ہی نظر آتا ہے
35 سالہ ایلا لندن کا تعلق   لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے ہے۔ اپنے والد کو یاد کرنے کا جو تخلیقی طریقہ انہوں نے اپنایا ہے وہ کسی نے نہیں اپنایا ہوگا ۔ وہ سات سالوں سے پیلا  لباس پہنتی ہیں اور انہوں نے  اپنے ماحول کو پیلے رنگ میں رنگ لیا ہے۔
ایلا کی زندگی میں پیلا رنگ 11 سال پہلے اس وقت داخل ہوا جب وہ اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب لیے کسی  کلر تھیم کی تلاش میں تھیں۔

ایلا روایتی سفید رنگ نہیں چاہتی تھیں، سرخ سے انہیں کرسمس یاد  آتا تھا  اور دوسرے رنگ  بہت زیادہ استعمال ہو چکے تھے۔جب اُن کے منگیتر نے پیلے رنگ کی تجویز دی تو اُن کے دماغ میں ایک جھماکا ہوا۔ انہیں یاد آیا کہ ان کے مرحوم والد کو بھی پیلا رنگ پسند تھا۔ انہوں نے گھر کی کھڑکیوں اور کئی جگہوں کو پیلے رنگ میں رنگا تھا۔

(جاری ہے)

جب ایلا صرف دو ماہ کی تھیں تو اُن کے والد کا انتقال ہوگیا تھا ۔

یہاں سے اُن کی پیلے رنگ کے محبت کا آغاز ہوا۔ایلا سمجھتی ہیں کہ پیلا رنگ اُن کی خوش باش طبعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایلا  کا  کہنا ہے کہ پیلا رنگ بہت سے جذبات کو ظاہر کرتا ہے لیکن وہ اسے سورج کی روشنی سمجھتی ہیں۔
ایلا اپنی شادی کے چار سال بعد سے بس پیلا رنگ ہی استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نےا پنے گھر کی ہر چیز پیلے رنگ  کی چیزوں سے بدل لی ہے۔ ایلا کو پیلا لباس، پیلے کھانے اور پیلی گاڑی پسند ہے۔2012ء سے وہ ہر روز پیلے کپڑے ہی پہنتی ہیں۔  ایلا اب مس سن شائن یا یلو لیڈی کہلاتی ہیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu