ڈاکٹروں نے 33 گھنٹوں کی سرجری سے کینسر کے مریض کی پشت پر 30سال سے موجود 15 کلو کی رسولی نکال دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 اپریل 2019 23:20

ڈاکٹروں نے 33 گھنٹوں کی سرجری سے  کینسر کے مریض کی پشت پر  30سال سے موجود 15 کلو کی رسولی نکال دی

شنگھائی، چین کے ڈاکٹروں نے ایک دن سے طویل کامیاب سرجری کے بعد ایک مریض کی کمر سے بہت بڑی رسولی نکال دی ہے۔
68 سالہ مسٹر ٹینگ نامی مریض کئی سالوں سے اس رسولی کو ہٹانے کے لیے ڈاکٹروں کی منت کر رہے تھے لیکن ان کی پیچیدہ حالت کی وجہ سے ڈاکٹر اِن کا آپریشن نہیں کر رہے تھے۔
ٹینگ کی کمر پر موجود رسولی  33 انچ لمبی  اور 25 انچ چوڑی تھی اور اس کا وزن 15 کلو تھا۔

یہ اُن کے پھیپھڑوں ، ریڑھ کی ہڈی اور خون کی رگوں سے جڑی تھی، جس کی وجہ سے اسے ہٹانا کافی مشکل تھا۔
ٹینگ کو اس آپریشن کے خطرات بتانے کے بعد ڈاکٹر یانگ  جون اس آپریشن کے لیے راضی  ہو گئے۔ یہ آپریشن 33 گھنٹوں پر محیط تھا۔ آپریشن 1 اپریل کو شروع  ہوا۔ ڈاکٹر یانگ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ  اس آپریشن کے دوران مریض کا کافی خون ضائع ہوگا کیونکہ یہ رسولی   مریض کی زندگی کے لیے ناگزیر اعضا سے جڑی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یانگ اس آپریشن کے دوران کئی بار پریشان ہوئے لیکن آخر کار یہ آپریشن کامیاب رہا۔
ڈاکٹروں نے نہ صرف کینسرزدہ رسولی کو  نکال دیا  بلکہ زخموں کو بھی رسولی کے بیرونی حصے کے صحت مند ٹشوز سے ڈھانپ دیا۔ آپریشن کے بعد مسٹر ٹینگ کو چار دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔ پانچویں دن انہوں نے عام کھانا کھایا۔ چھٹے دن انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ بغیر سہارے کے چل سکتے تھے۔

ڈاکٹروں نے 33 گھنٹوں کی سرجری سے  کینسر کے مریض کی پشت پر  30سال سے موجود ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu