ملیے 100 سالہ یوگا انسٹرکٹر سے۔ جن کا مستقبل میں بھی یوگا چھوڑنے کا ارادہ نہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 اپریل 2019 23:20

ملیے 100 سالہ یوگا انسٹرکٹر سے۔ جن کا مستقبل میں بھی یوگا چھوڑنے کا ارادہ نہیں

ٹاؤ پورچون لائنچ کےلیے عمر بس اعداد ہی ہیں۔ اُن کی عمر اس وقت 100 سال ہے لیکن اس عمر میں بھی وہ بہت اچھی یوگا انسٹرکٹر ہیں۔ پدماشری ایوارڈ جیتنے والی  ٹاؤ پورچون  نیویارک میں  میں رہتی ہیں اور ان کا مستقبل میں بھی یوگا چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مس ٹاؤ پورچون  بھارتی اور فرانسیسی نژاد ہیں۔ انہوں نے سات سال کی عمر میں پہلی بار بھارت میں  سمندر کےکنارے لڑکوں کے ایک گروپ کو یوگا کرتے دیکھا تو مبہوت ہو گئیں۔


وہ یوگا کرنے لگی تو اُن کی آنٹی نے بتایا کہ  لڑکیاں یوگا نہیں کرتیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر لڑکے کر سکتے ہیں تو وہ بھی کر سکتی ہیں۔
مس ٹاؤ پورچون اپنے لڑکپن سے ہی یوگا سکھا رہی ہیں۔اُن کا کہنا ہے  کہ یوگا زندگی کی خوشی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جسم کو مخصوص انداز میں  کرنے کا نام نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ یوگا  آپ کے اندر سے ظاہر ہونےو الے  تاثرات کا نام ہے۔


مس ٹاؤ پورچون کی کولہے کی ہڈی چار بار بدلی جا چکی ہے اس کے باوجود وہ یوگا نہیں چھوڑتیں۔ یوگا کے ساتھ وہ نیویارک کے ہی ایک ڈانس سٹوڈیو میں  رقص  بھی سیکھتی ہیں۔
اُن کا  کہنا ہے کہ اب سو سال کی ہو کر بھی وہ مختلف محسوس نہیں کرتیں، وہ خوفزدہ نہیں ہیں، وہ یوگا نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ زندگی کا رقص ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu