وفادار کتا اپنی قبر کی کھدائی دیکھتا رہا لیکن پھر سب بدل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 اپریل 2019 23:35

وفادار کتا اپنی قبر  کی کھدائی دیکھتا رہا لیکن پھر سب بدل گیا

ورجینیا کے ایک دیہاتی علاقے میں ایک شخص  کو جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں اپنا کتا مارنا پڑے گا، جس کے بعد انہوں نے خود ہی اپنےکتے کی قبر کھودنی شروع کر دی۔
ٹی وی  کے مصنف فرینکلن ہارڈی نے وضاحت کی کہ اُن کے والد کو فون پر جانوروں کے ڈاکٹر نے کتے کو  مارنے کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ خود گھر آ کر کتے کو مار دیں گے۔ اس پر فرینکلن کے والد نے اپنے پیارے کتے کی قبر کھودنی شروع کر دی۔

وفادار کتا اپنے مالک کو قبر کھودتے دیکھتا رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود سارا خاندان اپنے پیارے پالتو جانور کے مرنے پر دکھی تھا۔
فرینکلن نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہی جانوروں کے ڈاکٹر آگئے۔ انہوں نے مارنے سے پہلے کتے کو ایک دفعہ اور چیک کرنا ضروری سمجھا۔ ڈاکٹر نے کتے کو چیک کرنے کے بعد بتایا کہ یہ تو بالکل ٹھیک ہے،  اسے کوئی بیماری نہیں۔
فرینکلن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈاکٹر  کتے کو کس بیماری کے شبے میں مارنا چاہتا تھا۔ فرینکلن کے والد کے نزدیک جانوروں کےیہ ڈاکٹر بہت قابل ہیں۔
کتے کے اپنی قبر کی کھدائی دیکھنے کی تصاویر جب انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئیں تو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu