برطانوی جیوری سروس نے مقدمہ سننے والے جج کو جیوری میں شامل ہونے اور پھر اپنے آپ سے رابطہ کرنے کاکہہ دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اپریل 2019 23:48

برطانوی جیوری سروس نے مقدمہ سننے والے جج کو جیوری میں  شامل ہونے  اور پھر اپنے آپ  سے رابطہ کرنے کاکہہ دیا
ایک سینئر جج نے بتایا کہ ہے کہ جیوری سروس نے انہیں ایک ایسے مقدمے میں لازمی  جیوری کا حصہ بننے کا نوٹس دیا، جس  مقدمے کو وہ بطور جج بھی سن رہے تھے۔ جج نے جیوری سروس کو بتایا کہ وہ مقدمے میں جج ہیں لیکن اس پر بھی انہیں رعایت نہ ملی۔
جج کیتھ  کٹلر2009ء سے  ونچیسٹراور  سالسبری کے ریزیڈنٹ جج ہیں۔اُن کے حالیہ مقدمے میں جیوری سروس نے انہیں تب حیران کر دیا جب انہیں لازمی  پبلک ڈیوٹی کے تحت ایک مقدمے میں  جیوری ممبر کے طور پر شریک ہونے کا نوٹس ملا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے  جیوری سروس کو وضاحت پیش کی کہ  وہ خود اس مقدمے کی سربراہی کر رہے ہیں، اس لیے وہ اس میں بطور جیوری ممبر شریک نہیں ہو سکیں گے۔اس پر انہیں جواب دیا گیا کہ وہ براہ راست جیوری سنٹرل سمننگ بیورو(Jury Central Summoning Bureau) سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)


جیوری سنٹرل سمننگ بیورو نے سینئر جج کی وضاحت پر کہا کہ وہ اُن کی درخوست مسترد کر تے ہیں لیکن وہ چاہیں تو ریزیڈنٹ جج کے پاس اپیل کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد کیتھ نے جیوری سنٹرل سمننگ بیورو کو بتایا  کہ وہ خود ہی ریزیڈنٹ جج ہے۔ کیتھ  کے فون کر نے پر جیوری سنٹرل سمننگ بیورو کو سمجھ میں آیا کہ وہ غلطی کر رہے ہیں۔
برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ میں ججوں کو بھی جیوری سروس  میں رعایت نہیں دی جاتی۔جج کیتھ کا کہنا ہے کہ مناسب حالات ہوں یعنی وہ  مقدمے میں ریزیڈنٹ جج نہ ہوں تو انہیں جیوری ممبر بن کر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu