بطخ کے انڈے کو اپنا سمجھنے والی مادہ الو بطخ کے بچے کی پرورش کر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اپریل 2019 23:15

بطخ کے انڈے کو اپنا سمجھنے والی  مادہ  الو بطخ کے بچے کی پرورش کر رہی ہے

کیا آپ نے کبھی الو اور بطخ کے ایک ساتھ رہنے کے بارے میں سنا ہے؟ ایسا  لگتا ہے جیسے یہ کتابی کہانیوں کی بات ہو لیکن حقیقی زندگی میں فلوریڈا کی ا یک فوٹو گرافر نے  اپنے گھر کے صحن میں ایسے الو کو دیکھا ہےجو بطخ کے ساتھ رہتا ہے۔
لاؤری ولف کا تعلق جوپیٹر سے ہے۔ اُن کا کہنا ہے  کہ انہوں الو کو دیکھا تو سوچا کہ یہ شاید قریبی درخت پر رہتا ہے اور اس کے اپنے بچے ہیں۔

قریب سے دیکھنے پر انہیں پتا چلا کہ  الو کے گھونسلے کے قریب بیٹھا ہوا پرندہ   الو نہیں بلکہ بطخ کا بچہ ہے، جسے  مادہ الو پال رہی ہے۔ لاؤری نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ انہیں سارے دن  اس بات کا یقین  نہیں آیا۔ ابتدا میں انہیں خدشہ تھا کہ الو بطخ کے بچے کو کھا نہ جائے۔ انہوں نے پرندوں کے  ماہرین سے اپنے خدشے کے بارے میں بات کی تو انہوں نےا س کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)


جنگلی حیات کے ایک مقامی مرکز نے بطخ کے بچے کے پکڑے جانے پر اس کی پرورش کرنےپر رضامندی ظاہر کر دی

لیکن جب لاؤری اور اُن کے شوہر نے بطخ کے بچے کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ  قریبی تالاب کی طرف چلا گیا، اس کے بعد اسے نہیں دیکھا گیا۔لاؤری کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا  انہیں زندگی میں پھر کبھی ایسا تجربہ ہوگا۔
عام طور پر درختوں میں رہنے والی   اس قسم کی بطخیں ایک جگہ پر انڈے نہیں دیتی۔

یہ عام طور پر دوسرے پرندوں کے گھونسلوں میں بھی انڈے دے دیتی ہیں۔ انہیں امید ہوتی ہے کہ دوسرے پرندے ان کے بچوں کو پالیں گے اور ان کی نسل  بڑھے گی۔
کرسٹیان آرٹوسو نے  نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ  یہ عام نہیں لیکن ایسا ہوتا ہے۔ 2007 میں ایک واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں ایک مادہ الو نے بطخ کے تین انڈوں سے بچے نکالے تھے۔

بطخ کے انڈے کو اپنا سمجھنے والی  مادہ  الو بطخ کے بچے کی پرورش کر رہی ..

Browse Latest Weird News in Urdu