فیشن کے دلدادہ تھائی لینڈ کے ماں اور بیٹا ایک جیسے کپڑے پہن کر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اپریل 2019 23:52

فیشن کے دلدادہ تھائی لینڈ کے ماں اور بیٹا ایک جیسے کپڑے پہن  کر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئے

بنکاک، تھائی لینڈ  سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا  پتھاراپول اور لی  پوینگبونپرا دونوں ہی فیشن کےدلدادہ ہیں۔دونوں ایک جیسے سٹائل کپڑے پہنتے ہیں۔ اسی وجہ سے دونوں آن لائن اور آف لائن کافی مقبول ہو گئے ہیں۔ پتھاراپول، جو پیپی کے نام سے بھی مشہور ہیں،  نے 6 سال پہلے اپنی 60 سالہ ماں کے ساتھ انسٹاگرام  پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کیں۔ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ  جلد ہی وہ سوشل میڈیا اور فیشن کی متاثر کُن شخصیات میں شامل ہونگے۔

پیپی اس سے پہلے ایک فیشن میگزین  ”ہائی! میگزین“ کے ایڈیٹر اِن چیف تھے۔ اس وقت  اُن کے انسٹاگرام  پیج @peepy_and_mother_lee پر  فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار ہو چکی ہے۔ اُن کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ  پیپی اور اُن کی ماں کو یہ تصاویر بنانے یا ان کی منصوبہ بندی کرنے میں کافی وقت لگا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر بلاسوچے سمجھے اُن کے اپنے گھر میں بنائی گئی ہوتی ہیں۔

تصاویر میں وہ جو کپڑے پہنتے ہیں، وہ اُن کی اپنی کلیکشن کا حصہ ہوتے ہیں۔ پیپی اپنے ساتھ اپنی ماں کےکپڑے بھی ڈیزائن کرتے ہیں ۔
.پیپی کے فیشن میگزین میں 14 سال کام کرنے کے سوا اس خاندان کا فیشن کی صنعت  سے کوئی تعلق نہیں۔اُن کا ذاتی کاروبار تو روغن اور کیمیکل  کی تیاری ہے۔ تاہم دونوں ماں بیٹا کو فیشن کا بہت شوق رہا ہے۔
پیپی اور لی کی چند تصاویر اور ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu