ڈھانچہ چرانے والا چور انسانی ہڈیوں کو ابالتے اور شوربا پیتے پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اپریل 2019 23:52

ڈھانچہ چرانے والا چور انسانی ہڈیوں  کو ابالتے اور شوربا پیتے پکڑا گیا

کینڈا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لوکاس ڈیو  پر چوری شدہ انسانی ڈھانچہ رکھنے اور انسانی باقیات  پر دست اندازی کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا  کہ لوکاس نے ہڈیاں کیوں چرائیں تھیں۔ لوکاس  نے  5 اپریل کو کونسپشن بے   میں آل سینٹس پیرش قبرستان سے ڈھانچہ  چرایا تھا ۔ یہ نیو فاؤنڈ لینڈ کا تاریخی قبرستان ہے جہاں پر 1700 ء کےمردے بھی دفن ہیں۔

لوکاس انسانی ڈھانچوں کی ہڈیاں ابالتا اور بچ جانے والا شوربا پیتا۔ ایک عینی شاہد نے لوکاس کو ہڈیاں چاٹتے بھی دیکھا۔

(جاری ہے)


رائل نیوفاؤنڈ لینڈ کانسٹیبلری کو  قبرستان میں مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے بلایا گیا تو وہاں گھاس پر انسانی ڈھانچےکی باقیات موجود تھیں۔ نیو فاؤنڈ لینڈ کے میڈیکل ایگزامینر کے مطابق انہوں نے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔


ڈاکٹر ڈینک نے  بتایا کہ انہیں انسانی ڈھانچے کی چوری  کے کیس ساتھ ساتھ اسی وقت ایک خاندان کو عجیب و غریب اطلاع بھی کرنی پڑی۔انہوں نے خاندان کو بتایا کہ اُن کے رشتے دار کی ہڈیاں چرانے کے بعد ابالی گئی اور پھر پی گئی ہیں۔
لوکاس کو پچھلی جمعرات کو دوسری بار عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔وہ ابھی تک کوئی وکیل ڈھونڈنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu