سمندر میں گرنے والی ایپل واچ 6 ماہ بعد مل گئی اور بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اپریل 2019 23:57

سمندر میں گرنے والی ایپل واچ 6 ماہ بعد مل گئی اور بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ایپل واچ باڈی سرفنگ کے دوران سمندر میں گر گئی تھی۔ یہ   ایپل واچ اب  6 ماہ بعد دوبارہ مل گئی ہے اور بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے۔
روبرٹ بینٹرنے بتایا کہ 6 ماہ پہلے  ہنٹنگٹن بیچ پر سرفنگ کے دوران  انہیں ایک بڑی لہر نے آلیا۔وہ خوش ہوکر لہر پر سوار ہوئے لیکن اسی دوران ایپل واچ کھو بیٹھے۔
روبرٹ نے بتایا کہ انہوں نے Find My iPhone ایپ سے ڈیوائس Lost Mode پر منتقل کر کے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ملی۔


روبرٹ کا خیال تھا کہ اُن کی ایپل واچ انہیں کبھی نہیں ملے گی لیکن 6 ماہ بعد انہیں ایک فون کال آئی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ اگر آپ کا نام روب بینٹر ہے اور حال ہی میں آپ کی ایپل واچ کھو گئی ہے تو مجھے کال کریں۔ اگر آپ نے ایپل واچ کی تفصیل بتا دی تو یہ میں آپ کو دے دوں گا۔

(جاری ہے)


یہ ایپل واچ گم ہونے کے مقام سے 3 میل کے فاصلے سے ملی تھی۔ ایپل واچ سیپ تلاش کرنے والے لڑکے کو ملی تھی اور بالکل ٹھیک کام کر رہی تھی۔


کچھ الیکٹرونکس آلات مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود بھی کام کرنا نہیں چھوڑتے۔ نیوزی لینڈ میں پانی اور ماحول پر تحقیق کرنے والے ادارے کو ایک جانور کے فضلے یو ایس بی ڈرائیو ملی تھی۔ یہ یو ایس بی ڈرائیو بالکل ٹھیک کام کر رہی تھی۔ ادارے نے یو ایس بی سے حاصل ہونے والی چند تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu