ہجے کی غلطیوں کے حامل کروڑوں ڈالر کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں گردش کرنےلگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ مئی 23:49

ہجے کی غلطیوں کے  حامل کروڑوں  ڈالر کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں گردش کرنےلگے

ریزرو بنک آف آسٹریلیا نے جمعرات کو 50 ڈالر کے نوٹ  میں چھپائی کی غلطی کی  تصدیق کی ہے ۔ یہ غلطی ایک سامع نے  ریڈیو سٹیشن کو  بتائی، جنہوں نےا سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ریڈیو سٹیشن ٹرپل ایم نے بتایا کہ  یہ غلطی  ایڈیت  کوان کے کندھوں کے اوپر ہے۔ کوان وہ پہلی خاتون تھیں، جو 1921 سے 1924 تک ممبر پارلیمنٹ رہیں۔ 1995 سے  اُن کی تصویر 50 ڈالر کے نوٹ کے پیچھے چھاپی  جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


ریزرو بنک آف آسٹریلیا نے کئی ملین ڈالر کے کرنسی نوٹوں پر responsibility کو  responsibilty لکھا ہے۔ یہ نوٹ پچھلے سال 18 اکتوبر سے زیر گردش ہیں۔ یہ غلطی   ننگی آنکھ سے دیکھنے پر نظر نہیں آتی۔ ریزرو بنک آسٹریلیا نے ابھی تک ان کرنسی نوٹوں کو مارکیٹ سے اٹھانے  کے منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2017-18 میں 227 ملین آسٹریلوی ڈالر کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔ ان میں سے 184 ملین ڈالر مالیت کے  50 ڈالر کےنوٹ تھے۔
ریزرو بنک آف آسٹریلیا  کا کہنا ہے کہ اگلی بار نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے اس غلطی کو درست کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 10/05/2019 - 23:49:51

Your Thoughts and Comments