چڑیا گھر میں بھیڑیے کے پنجرے میں کتا۔ دھوکہ دہی کے الزام پر انتظامیہ کی دلچسپ وضاحت

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ مئی 23:49

چڑیا گھر میں بھیڑیے  کے پنجرے میں کتا۔ دھوکہ دہی کے الزام پر  انتظامیہ ..
چین میں ایک چڑیا  گھر  کی انتطامیہ کو  لوگوں کی طر ف سے شدید تنقید کا  نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس چڑیا گھر میں  بھیڑے کے پنجرے میں  کتے کو رکھاگیا ہے۔
چین کے شہر ووہان کے جیوفینگ فاریسٹ زو  میں  ہفتے کو لوگ اس وقت حیران رہ گئے ، جب انہوں نے بھیڑیے کے پنجرے میں کتا دیکھا۔ لوگوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر  دھوکہ دہی کا الزام لگایا تو  انتظامیہ نے فوراً ہی ایک دلچسپ وضاحت پیش کر دی۔

 
انتظامیہ نے وضاحت دی کہ  پنجرے میں حقیقت میں ایک بھیڑیا موجود ہے لیکن وہ اس وقت سو رہا ہے۔ کتے کے حوالےسے انتظامیہ نے  بتایا کہ اس کتے کو  بھیڑیے کی تنہائی کے پیش نظر پنجرے میں رکھا گیا ہے۔
چڑیا گھر کے ایک ملازم نے بتایا  کہ یہ بھیڑیا غصیلا  ہے  اوردوسرے بھیڑیوں سے لڑ پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اسے  الگ پنجرے میں رکھا گیا  ۔الگ کرنے پر یہ  بھیڑیا  تنہائی اور پریشانی کا شکار ہوگیا تو پنجرے میں دو  مادہ پلے رکھ دئیے گئے۔

بھیڑیا دونوں میں سےا یک کے ساتھ مانوس ہوگیا تو دوسرے کو ہٹا دیا گیا۔ ملازم نے بتایا کہ کتے اور بھیڑیے کا یہ جوڑا پچھلے دو سالوں سے خوش و خرم رہ رہا ہے ، درحقیقت وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔
چین  کے چڑیا گھروں میں  پنجروں میں  دوسرے جانوروں  کا موجود ہونا نئی بات نہیں۔ 2017 میں  گوئیشان چڑیا گھر میں ایک پنجرے میں اصل پینگوئن کی بجائے پلاسٹک کی  پینگوئن دیکھ کر لوگ کافی غصہ ہوئے تھے۔ اسی طرح یوہی چڑیا گھر میں سائبرین شیر کے پنجرے میں کتے کو دیکھ کر بھی لوگوں نے انتظامیہ پر کافی تنقید کی تھی۔
وقت اشاعت : 10/05/2019 - 23:49:51

Your Thoughts and Comments