27 کلوگرام وزنی یہ موتی دنیا کا سب سے وزنی موتی ہو سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مئی 2019 23:49

27 کلوگرام وزنی  یہ موتی دنیا کا سب سے وزنی  موتی ہو سکتا ہے

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  کے پاس 27 کلوگرام وزنی موتی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ دنیا کا سب سے بڑا  قدرتی موتی ہو سکتا ہے۔
34 سالہ ابراہام رییس نے بتایا کہ  چند سال پہلے یہ موتی انہیں ترکے میں اپنی آنٹی سے ملا تھا۔ اس موتی کا وزن 27.65 کلو گرام ہے۔ اس کا وزن اب تک معلوم دنیا کے سب سے وزنی موتی لاؤ زو  پرل سے 4 گنا زیادہ ہے۔
اس موتی  کا سائز ایک بچے جتنا ہے۔

اس کا رنگ سفید اور کریمی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ موتی 1 ہزار پرانا ہے۔ یہ موتی ابراہام کےدادا نے فلپائن کے ایک ماہی گیر سے خریدا تھا۔ یہ ایک بڑے سیپ میں بند تھا۔ ابراہام کے  دادا اس موتی کو 1959 میں اُن  کی آنٹی کو تحفے میں دینے کے لیے لائے تھے۔
ابراہام کا خاندان اس موتی کی قیمت نہیں جانتا تھا۔ نہ ہی انہیں اندازہ ہوا کہ یہ ایک موتی ہے۔

(جاری ہے)

ابراہام نے سی بی سی کو بتایا کہ کسی نے اس موتی کی طرف نہیں دیکھا تھا۔ 2016 میں یہ موتی  ابراہام  کو ملا ۔ ابراہام نے حال ہی میں اس موتی کا معائنہ کرایا ہے۔ ماہرین کا  کہنا ہے کہ اس موتی کی قیمت 60 ملین ڈالر سے 90 ملین ڈالر ہو سکتی ہے۔ یہ موتی اب 22 قیراط کے سونے کے ورق کے آکٹوپس میں رکھا گیا ہے۔ اس آکٹوپس کو ابراہام نے خصوصی طور  پر بنوایا ہے۔
ابراہام اس موتی کو فروخت کرنے کی بجائے  دنیا بھر کے عجائب گھروں اور گیلریوں میں اس کی نمائش کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu