کلاس کو بند ہونے سے بچانے کےلیے سکول نے بھیڑوں کا داخلہ دےدیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 مئی 2019 23:36

کلاس کو بند ہونے سے بچانے کےلیے سکول نے بھیڑوں کا داخلہ دےدیا

فرانس کے ایک پرائمری سکول میں  کلاسوں کو بند ہونے سے بچانے کے لیے 15 بھیڑوں کو بھی داخلہ دیا گیا ہے۔ الپس کے دامن میں  واقع 4ہزار افراد کی آبادی کے  ایک چھوٹے سے ٹاؤن  کے سکول میں صرف 261 بچے ہیں۔ ان بچوں کے ساتھ اب 15 بھیڑیں بھی سکول میں داخل ہو گئی ہیں۔
اس سکول میں 11 کلاسیں ہیں۔ سکول میں بچوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کےپیش نظر  حکومت نےا س سکول میں ایک کلاس کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

بھیڑوں کو سکول میں داخلہ دینا  سکول کی بدتر  حالت کا علامتی اظہار ہے۔

(جاری ہے)


سکول میں داخلے کے لیے جانور مقامی چرواہے مائیکل گیررڈ نے فراہم  کیے ہیں۔ مائیکل اور اُن کےکتے نے بھیڑوں کو اپنی نگرانی میں سکول میں داخلہ دلوایا۔
داخلے کی تقریب میں سکول کے رجسٹر میں بھیڑوں کے نام بھی لکھے گئے۔اس تقریب میں والدین، اساتذہ اور بچے بھی شامل تھے۔
سکول میں بھیڑوں کے داخلے کے خیال کی روح رواں ایک ماں گائیل لاوال نے ایک اخبار کو بتایا کہ  بدقسمتی سے قومی تعلیم اب صرف اعداد ہو گئے ہیں اور اب یہ اعداد بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکول میں کلاسوں کی تعداد 11 سے 10 کرنے پر اوسط طلبا کی تعداد 24 سے بڑھ کر 26 ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu