مکڑیوں سے خوفزدہ ساس کو دور رکھنے کے لیے نوجوان نے زہریلی مکڑی پال لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مئی 2019 23:53

مکڑیوں سے خوفزدہ ساس کو دور رکھنے کے لیے نوجوان نے زہریلی مکڑی پال لی

ایک ریڈٹ صارف کا کہنا ہے کہ انہوں نے  مکڑیوں سے خوفزدہ اپنی ساس کو گھر سے  دور رکھنے اور اپنی پرائیویسی دوبارہ پانے کے لیے ایک زہریلی مکڑی ٹرنٹولا کو پالتو جانور کے طور پر پال لیا
ریڈٹ صارف کا کہنا تھا کہ  ٹرنٹولا  پالتو جانور کے طور پر تو اچھے ہوتے ہی ہیں، اس کے ساتھ وہ بیوی کی ماں کو گھر سےدور بھی رکھ سکتے ہیں۔
ریڈٹ پوسٹ، جو اب وائرل ہو چکی ہے، میں  صارف کا کہنا تھا کہ  روایتی چینی رشتے دار  اپنے غیر اعلانیہ دوروں اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے اُن کے اعصاب پر سوار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کئی سالوں تک اپنی بیوی سے سسرالیوں کےا س رویے کی شکایت کی لیکن اُن کی بیوی نے ان باتوں کو نظر انداز کر دیا۔جب انہوں نے ایک بار  مکڑی دیکھنے پر اپنی ساس کے تاثرات دیکھے تو  انہیں ساس کو گھر سےدور رکھنے کا آئیڈیا آ ہی گیا۔وہ فوراً ہی ٹرنٹولا کو گھر لے آئے اور اسے پالتو جانور کے طور پر اپنا لیا۔
بہت سے صارفین نے اُن کے فیصلے کی حمایت کی ہے  کیونکہ وہ اپنی بیوی کو ساس کی شکایات لگا چکے تھےا ور اُن کی بیوی کو بھی  اپنی ماں کے مکڑیوں سے خوف کے بارے میں معلوم تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu