نشے میں دھت شخص خوفزدہ ہو کر اگلی ہوئی رسولی دوبارہ نگل گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مئی 2019 23:53

نشے میں دھت شخص خوفزدہ ہو کر اگلی ہوئی رسولی دوبارہ نگل گیا

چین سے تعلق رکھنے والے  ایک شخص نے اپنی عجیب و غریب حرکت کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ  بنا لی ہے۔ اس شخص نے  بہت زیادہ شراب پینے کے باعث جسم میں موجود رسولی اُگلی لیکن پھر خوفزدہ ہو کر دوبارہ نگل گیا۔
چین کے ہوبئی صوبے  کی ہونچن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،  کو مبینہ طور پر گلے میں تکلیف محسوس ہوتی تھی لیکن انہوں نے کبھی اس پر دھیان نہیں دیا۔

ایک بار بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے انہیں قے آ گئی۔اس کے  بعد اس شخص کو گلے کے زیریں حصے میں شدید درد ہوا اور کچھ دیر بعد انہیں  منہ میں گوشت کا ایک ٹکڑا محسوس ہوا۔ گوشت کا یہ ٹکڑا کسی چیز کے ساتھ جڑا ہوا تھا، اس لیےمنہ سے باہر نہ نکلا۔خوفزدہ ہو کر انہوں نے ایک گلاس پانی پی کر اس ٹکڑے کو دوبارہ نگل لیا۔

(جاری ہے)


خوش قسمتی سے اس شخص کو اتنا ہوش تھا کہ  ہسپتال چلا جائے۔

ڈاکٹروں نے اُن کی کہانی سننے کے اُن کا انڈوسکوپک معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ گوشت کا وہ ٹکڑا اصل میں ایک رسولی تھی، جو بڑی آنت کے اوپری حصے پر بن رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے سرجری کر کے 15 سینٹی میٹر کی اس رسولی کو باہر نکال دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فیبروما قسم کی یہ رسولی جسم کے اندر کسی بھی عضو میں بن سکتی ہیں اور مقام  کی حساسیت کے پیش نظر نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کیس میں اتنی بڑی رسولی کو دوبارہ نگلنا کافی مشکل تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu