صدیوں پرانے پتھر پر لکھے پیغام کو پڑھنے پر فرانسیسی گاؤں 2 ہزار یورو انعام دے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مئی 2019 23:53

صدیوں پرانے پتھر پر لکھے پیغام کو پڑھنے  پر فرانسیسی گاؤں 2 ہزار یورو انعام دے گا
فرانس کے ایک علاقے بریتانیہ  کا ایک چھوٹا سا گاؤں پوگیسٹل ڈولاس  چٹانوں  پر لکھی صدیوں پرانی تحریر پڑھنے والے کو 2ہزار یورو انعام میں دے گا۔
یہ پر اسرار چٹانیں چند سال پہلے دریافت ہوئی تھیں۔یہ چٹانیں ایک کھاڑی میں واقع ہیں اور انہیں  پانی کی سطح کم ہونے پر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان چٹانوں پر نامعلوم زبان میں 20 لائنیں لکھی ہوئی ہیں۔  ان پتھروں پر 1786 اور 1787 کے ساتھ لنگر اور پتوار کے ساتھ جہازوں اور مقدس دل  کی تصویر کندہ ہے۔

مقامی ماہرین اس تحریر کو پڑھنے کی کوشش کر  رہے ہیں لیکن اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی۔ اس حوالے سے کچھ نئے نظریات سامنے آئے ہیں۔
کچھ کا خیال ہے کہ یہ قدیم بریتون یا باسک زبان میں لکھی گئی تحریر ہے جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ تحریر کسی نیم خواندہ شخص کی لکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


گاؤں کے میئر نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ کئی تاریخ دانوں اور ماہرین آثار قدیمہ کو  اس تحریر پر کام کرنے کا کہہ چکے ہیں لیکن کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔

اسی وجہ سے گاؤں نے ایک مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔گاؤں کے میئر کا کہنا ہے کہ جو بھی اس 230 سالہ پیغام کو پڑھے گا اسے 2 یورو انعام دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کئی سو افراد اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔اس پیغام کے ایک حصے پر ROC AR B … DRE AR GRIO SE EVELOH AR VIRIONES BAOAVEL اور دوسرے پر OBBIIE: BRISBVILAR … FROIK … AL تحریر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحریر میں سکینڈے نیون طرز کے کریکٹر بھی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لکھنے والا نیم خواندہ تھا اور اس نے الفاظ کو جیسے سنا ، ان کی آوازیں تحریر کر دیں۔


ماہرین پر مشتمل پینل نومبر کے بعد مقابلے میں شریک لوگوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریر کی وضاحت پرکھیں گے اور جیتنے والے کو 2 ہزار یورو انعام دیا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu