سرمئی اور سبز یا گلابی اور سفید؟ جوتے کے رنگ کے بصری واہمے نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل مئی 23:29

سرمئی اور سبز یا گلابی اور سفید؟ جوتے کے رنگ کے بصری واہمے نے سب کو حیران ..
ہر کچھ عرصے بعد انٹرنیٹ پر آپٹیکل الوژن یا بصری واہمے سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس بار ایک جوتے کے بصری واہمے نے انٹرنیٹ صارفین کو تقسیم کر دیا ہے۔ صارفین حیران ہیں کہ حقیقت میں اس جوتے کا رنگ کیا ہے؟ یہ جوتا گلابی اور سفید رنگ کا بھی محسوس ہوتا ہے اور سرمئی  اور سبز رنگ کا بھی لگتا ہے۔
یہ تصویر پچھلے ہفتے فیس بک پر Thoughts for life نامی پیچ نے شیئر کی تھی۔

اس تصویر پر لاکھوں کی تعداد میں تبصرے ہو چکے ہیں اور لاکھوں  بار اسے شیئر کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے علاوہ یہ تصویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔
ایک خاتون صارف نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ  مجھے یہ  جوتے سرمئی اور سبز رنگ کے لگے جبکہ میرے شوہر کو  یہ گلابی اور سفید رنگ کے لگے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ جوتے سرمئی اور سبز رنگ کے ہیں جبکہ ان میں گلابی دھبے ہیں۔
فیس بک پیج تھاٹ فار لائف کا کہنا  ہے کہ جن لوگوں کو تصویر میں گلابی اور سفید رنگ نظر آ رہا ہے، اُن کے دماغ کا دایاں حصہ غالب ہے جبکہ  جن لوگوں کو یہ تصویر سبز اور سرمئی نظر آ رہی ہے، ان کے دماغ کا بایاں حصہ غالب ہے۔ اس دعوے کو بہت سے ٹوئٹر صارفین نے جھٹلایا ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2019 - 23:29:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments