ہوم ورک کے دوران مالکن کی نگرانی کرنے والا کتا

Ameen Akbar امین اکبر منگل مئی 23:30

ہوم ورک کے دوران مالکن کی نگرانی کرنے والا کتا
یہ کتا ہوم ورک کھاتا نہیں ہے بلکہ اپنی نگرانی میں  ہوم ورک مکمل  کراتا ہے۔ چین میں ایک باپ نے اپنے پالتو کتے کی اس طرح تربیت کی ہے کہ وہ  اس کی بیٹی  کی  ہوم ورک کے وقت  میں نگرانی کرے۔
فانٹوان نامی یہ کتا اپنی اگلی دونوں ٹانگوں کے سہارے  میز پر کھڑا ہو سکتا ہے جبکہ اس کی مالکن  میز کے دوسری طرف ہوم ورک کر رہی ہوتی ہے۔ فانٹوان کا کام ہوتا ہے کہ اس کی مالکن ہوم ورک کے دوران اپنے فون میں وقت ضائع نہ کرے۔

(جاری ہے)


جنوبی چین کے صوبے  گوئیژو  سے تعلق رکھنے والے  ژو لیانگ کا ہے کہ انہوں نے فانٹوان کی اس طرح تربیت کی ہے کہ وہ بلیوں سے کھانے کی حفاظت کرتا ہے۔ ژو نے بتایا کہ ایک دن انہوں نے اپنی  بیٹی کو ہوم ورک کے دوران شرارتیں کرتے دیکھا، جس پر انہیں خیال آیا ہے کہ فانٹؤان کو اپنی ”بہن“ کی ہوم ورک کے دوران نگرانی کرنی چاہیے۔
اب  زینیا  اپنا ہوم ورک مکمل کرتی ہے اور فانٹوان اسے دیکھتا رہتا ہے۔زینیا کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے پالتو کتے کی وجہ سے بور نہیں ہوتیں۔
زینیا کا کہنا ہے کہ فانٹوان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں ایسے لگتا ہے جیسے وہ اپنے کلاس فیلو کے ساتھ موجود ہوں۔

وقت اشاعت : 14/05/2019 - 23:30:05

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments