کاٹن کینڈی کلاؤڈ کے ساتھ پیش کیے گئے اس کافی کے کپ میں چینی برستی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مئی 2019 01:55

کاٹن کینڈی کلاؤڈ کے ساتھ پیش کیے گئے اس کافی کے کپ میں چینی برستی ہے

سوئٹ لٹل رین (Sweet Little Rain)   ایک کافی کا ہے۔ کافی کے کپ کے لیے یہ اگرچہ بہت عجیب  ہے  لیکن اسے دیکھنے پر آپ کو  لگے گا کہ یہ بالکل مناسب نام ہے۔
میلور کافی، شنگھائی میں قائم  ایک کافی شاپ  چین ہے۔ اس کے ہیڈکوارٹر میں ایک نئی  کافی  سوئٹ  لٹل رین بہت مقبول ہو رہی ہے۔سوئٹ لٹل رین اصل میں  امریکانو کافی  کا ایک بڑا کپ ہوتا ہے جس کے اوپر کاٹن کینڈی (شکر کی گاڑھی مٹھائی یا پنبہ مٹھائی) کا بادل لٹکا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کافی سے اٹھنے والی بھاپ کاٹن کینڈی کو پگھلا دیتی ہے  اور یوں کاٹن کینڈی آہستگی سے میٹھے قطروں کی صورت میں  کافی کے کپ میں برستی رہتی ہے۔سوئٹ لٹل رین  کافی کے ایک کپ کی قیمت 9 ڈالر ہے۔
کاٹن کینڈی کو پگھلا کر کافی کو میٹھا کرنا کافی اچھا لگتا ہے لیکن   یہ  زیادہ عملی طریقہ نہیں۔ کافی کو جلد میٹھا کرنے کے لیے آپ کو کاٹن کینڈی کو توڑ کر اسے کافی میں حل کرنا پڑے گا۔سوئٹ لٹل رین  کافی کے خیال کو دوسری ایشیائی کافی چینز نے بھی   نقل کیا ہے ۔
اس دلچسپ کافی کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

 

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu