اس ملک میں پاسپورٹ گم ہوا تو میکڈونلڈ مدد کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 مئی 2019 23:26

اس ملک میں پاسپورٹ گم ہوا تو میکڈونلڈ مدد کرے گا

اگر آپ امریکی شہری ہیں اور آسٹریا میں اپنا پاسپورٹ گم کر چکے  ہیں تو  فوراً ہی بھوک مٹانے اور مدد حاصل کرنے کے لیے  میکڈونلڈ چلے جائیں ۔ آسٹریا میں میکڈونلڈ  امریکی شہریوں کو  پاسپورٹ گم ہونے پر مدد فراہم کرے گا۔
ایک نئی شراکت داری کے تحت امریکی فاسٹ فوڈ چین بدھ سے آسٹریا بھر میں امریکی شہریوں کی مدد کرے گی۔ آسٹریا بھر  میں میکڈونلڈ آؤٹ لٹس  امریکی شہریوں کو امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرائے میں معاونت  کریں گی۔

(جاری ہے)


امریکی سفارت خانے نے اپنے فیس بک  پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آسٹریا میں  میکڈونلڈ کا عملہ امریکی شہریوں کو قونصلر خدمات کے لیے  امریکی سفارت خانے تک رسائی  حاصل کرنے میں مدد دے گا۔قونصلر خدمات میں پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع دینا یا سفری معاونت حاصل کرنا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ کیا یہ سہولت صرف آسٹریا میں ہی امریکی شہریوں کو حاصل ہوگی یا اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھایا جائے گا۔
فیس بک صارفین نے سفارت خانے کے اس اقدام کے بعد میک ویزا (McVisa) اور میک پاسپورٹ (McPassport) کی اصطلاحات بھی وضع کر دی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu