اس سوئس سینما نے اپنی ساری سیٹیں ڈبل بیڈز سے بدل دیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:56

اس سوئس سینما نے اپنی ساری سیٹیں ڈبل بیڈز سے بدل دیں

پتی، سوئزرلینڈ کے ایک سینما نے فلم دیکھنے کا نیا اور منفرد انداز متعارف کرایا ہے۔اس سینما میں وی آئی پی ٹکٹ لے کر صارفین ڈبل بیڈ پر لیٹ کر فلم دیکھ سکتے ہیں۔ وی آئی پی ٹیکٹ کی قیمت 49 فرانک یا 48.50 ڈالر ہے۔سینما کے وی آئی پی ٹکٹ میں   مفت کھانا اور دوسرے کئی فوائد  بھی شامل ہیں۔سینما کے ریگولر ٹکٹ کی قیمت 19.50 فرانک یا 19 ڈالر ہے۔
اس سینما میں ڈبل بیڈز کے ساتھ ساتھ ڈبل صوفہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ سینما کی انتظامیہ بچوں کو بھی نہیں۔ اس سینما  میں بچوں کے لیے خصوصی ایریا ہے جہاں وہ کھیل اور فلم دیکھ سکتے ہیں۔بچوں کے ٹکٹ کی قیمت 14.50 فرانک یا 14 ڈالر ہے۔پتی  کا یہ سینما 9 مئی سے عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔
اس سینما کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu