ایک ماں کو ساحل سمندر سے انسانوں کے جیسے دانتوں والی انوکھی مچھلی مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:56

ایک ماں کو ساحل سمندر سے انسانوں کے جیسے دانتوں والی انوکھی مچھلی مل گئی

ایک ماں  اپنے بچے کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہیں  ایک انوکھی مچھلی نظر آئی۔ اس مچھلی کے دانت بالکل انسانی دانتوں کی طرح کے تھے۔
31سالہ ملیاہ بورو جارجیا، امریکا میں سینٹ سائمنز آئی لینڈ میں ساحل پر اپنے  بچے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اُن کی نظر ایک خوفناک مچھلی پر پڑی۔اُن کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر ساحل پر آئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ  وہ اس مچھلی کو عام سی مچھلی سمجھی تھیں لیکن وہ اسے اپنے بچے کو دکھانا چاہتی تھیں۔جیسے ہی وہ مچھلی کے نزدیک ہوئیں تو اس کے دانت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسی مچھی نہیں دیکھی تھی۔
انہوں نے جو مچھلی دیکھی تھی وہ بھیڑ سری مچھلی (sheepshead) تھی۔ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے اوقیانوسی ساحل پر بکثرت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنے عجیب و غریب دانتوں سے چھوٹے جھینگوں، گھونگھوں کا سیپ  اور کیکڑے وغیرہ کو چبا سکتی ہے۔
بھیڑ سری مچھلی ماہی گیروں کے مچھلی پکڑنے کے لیے لگائے گئے چارے کو بھی چرا لیتی ہے۔
بھیڑ سری مچھلی جب 4.5 ملی میٹر کی ہوتی ہیں تو اپنے دانت نکالنا شروع کر دیتی ہیں۔ جب وہ 15 ملی میٹر کی ہوتی ہیں تو اُن کے سارے دانت نکل آتے ہیں۔ اس مچھلی کی لمبائی 76 سینٹی میٹر تک طویل ہو سکتی ہے۔ نیویارک میں شیپ ہیڈ بے کا نام اس مچھلی پرہی رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu