جیل چلا جاؤں گا لیکن بیوی کے پاس نہیں۔ لاپرواہ ڈرائیور کا پکڑے جانے پر بیان

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:57

جیل چلا جاؤں گا لیکن بیوی کے پاس نہیں۔ لاپرواہ ڈرائیور کا پکڑے جانے پر بیان

فلوریڈا میں ایک شخص کو مصروف ایکسپریس  وے  پر گاڑی کی سن روف پر کھڑے ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے پر اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ جیل چلا جائے گا لیکن اپنی بیوی کے پاس نہیں جائے گا۔
70 سالہ لیونارڈ اولسن  کو پچھلے ہفتے  ایک آف ڈیوٹی پولیس مین نے کارکے سن روف پر کھڑے دیکھا۔ پولیس مین نے اولسن کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس مین  نے دیگر آن ڈیوٹی  پولیس افسران کو خبر دی، جنہوں نے اولسن کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کےبعد اولسن نے یہ ماننے سے ہی انکار کر دیا کہ وہ سن روف پر کھڑا تھا۔  جب اولسن کو ریکارڈنگ کا بتایا گیا تو اس نے کہانی بدل دی۔ اولسن نے بتایا کہ وہ   واپس اپنی بیوی کے پاس نہیں جانا چاہتا تھا، اسی لیے اس نے جھوٹ بولا۔
اولسن نے پولیس افسر کو بتایا کہ اس کی بیوی اس سے ملازموں جیسا برتاؤ کرتی ہے، وہ اس سب سے تنگ آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اولسن نے مزید کہا کہ وہ جیل چلا جائے گا لیکن گھر  نہیں جائے گا۔


اولسن نے پولیس سے یہ   جھوٹ بھی بولا کہ اس کی کار میں ایک بڑا کمپیوٹر نصب ہے جو کار کو خود ہی چلاتا ہے اور اسی  بات پر  خدا کا شکریہ ادا کرنے کے لیے  وہ سن روف پر کھڑا ہوا تھا۔
ایسا پہلی بار نہیں جب کسی مجرم  یا ملزم نے پکڑے جانے پر گھر کی بجائے جیل جانے کو ترجیح دی ہو۔ تین سال پہلے جان رپل لارنس نامی شخص نے بنک میں ڈکیتی کی اور آرام سے بیٹھ کر پولیس کا انتظار کرنے لگا تاکہ گھر کی بجائے جیل جائے۔


Browse Latest Weird News in Urdu