ہاتھوں اور پاؤں کےبل گھوڑے کی طرح چلنےا ور اچھلنے والی عورت

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 19 مئی 2019 23:53

ہاتھوں اور پاؤں کےبل گھوڑے کی طرح چلنےا ور اچھلنے والی عورت

نارویجن آئیلا کرسٹین  انسٹاگرام پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں، جن میں انہیں کھیتوں اور میدانوں میں گھوڑے کی طرح چلتے اور اچھلتے دکھایا جاتا ہے۔آئیلا گھوڑے کی طرح دوڑتے ہوئے رکاؤٹیں بھی عبور کرتی  ہیں۔
آئیلا انسٹاگرام پر ایک بار اپنا  اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر چکی ہیں لیکن چند ہفتوں پہلے پلیٹ فارم پر واپس آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیلا کا کہنا ہے کہ انہیں  4 سال کی عمر میں کتے اچھے لگنےلگے۔ وہ خود بھی کتوں کی طرح بننا چاہتی تھیں۔ تبھی انہوں نے کتے کی چلنا شروع کر دیا اور پھر یہ اُن کی عادت بن گئی۔
آئیلا کا کہنا ہے کہ جب لوگ انہیں اس طرح چلتا ہوا دیکھ کر گھورتے ہیں تو انہیں برا نہیں لگتا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف چند لوگ ہی اسے عجیب سمجھتے ہیں۔ آئیلا کا کہنا ہے کہ وہ جوکرنا چاہتی ہیں، کرتی ہیں اور ا س کے بارے میں نہیں سوچتیں۔
آئیلا کی گھوڑے کی طرح دوڑنے اور اچھلنے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu