اس مہنگے امریکی ریسٹورنٹ کے پاکستانی مالک کیوں لوگوں کو مفت کھانا کھلاتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مئی 2019 23:39

اس  مہنگے امریکی ریسٹورنٹ کے پاکستانی مالک کیوں  لوگوں کو مفت کھانا کھلاتے ہیں؟

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاک کے فاصلے پر موجود سکینہ حلال گرل(Sakina Halal Grill) علاقے میں موجود دیگر  مہنگے ریسٹورنٹس کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے لیکن دوسرے ریسٹورنٹس اور سکینہ حلال گرل  میں ایک بڑا فرق ہے۔ یہ ریسٹورنٹ ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔اس ریسٹورنٹ کے مالک قاضی منان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں وہ 80 ہزار ضرورت مندوں کو مفت کھانا کھلا چکے ہیں۔


قاضی  منان نے بتایا کہ جب کوئی انہیں مفت کھانے کا کہتا ہے تو وہ بغیر کوئی سوال کیے کھانا فراہم کرتے ہیں۔ یہ ریسٹورنٹ 2013 میں قائم کیا گیا تھا۔ تب سے لیکر آج تک اس ریسٹورنٹ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
قاضی منان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھانا نہیں خرید سکتے تو آئیں مفت کھانا لیں اور اسی ماحول میں کھائیں، جس میں ادائیگی کرنے والے کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)


قاضی  منان نے بچپن کے  مشکل حالات زندگی کو  اپنے اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی پرورش پاکستان کے ایک گاؤں میں ہوئی ہے۔ انہوں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے۔انہوں نے  بی بی سی کو بتایا” میں بہت سے بے گھر لوگوں کو کوڑے سے کھانا چنتے دیکھتا تھا۔ یہ مجھے بہت تکلیف دیتا تھا۔ ”
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج اُن کا ایک ہی مقصد ہے کہ سال میں 16ہزاربار مفت کھانا فراہم کرنا۔
قاضی منان اور اُن کے مقصد کے بارے میں جاننے کے لیے  یہ ویڈیو دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu