پولینڈ کی ماڈل نے انسٹاگرام ویڈیو کے لیے صدیوں پرانا مجسمہ تباہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مئی 2019 23:39

پولینڈ کی ماڈل نے  انسٹاگرام ویڈیو کے لیے صدیوں پرانا مجسمہ تباہ کر دیا

سوشل میڈیا فالورز کی توجہ حاصل کر نے کے لوگ بہت سی  عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں۔اسی طرح کی حرکت پولینڈ کی ایک ماڈل جولیا سلونسکا نے کی۔ انسٹاگرام پر جولیا کے 6 ہزار فالورز ہیں۔ انہوں نے ایک وائرل ویڈیو میں ہتھوڑے کی مدد سے 200 سالہ مجسمہ توڑ دیا ہے، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک وائرل ویڈیو، جسے جولیا  کی دوست نے ریکارڈ کیا ہے،  میں انہیں مجسمے کی  ناک توڑتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر جولیا پر اتنی زیادہ تنقید ہوئی کہ انہیں  سب سے معافی مانگنا پڑی۔  ٹوئٹر صارف @advvx نے ان کی جو ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں انہیں اپنے دوست سے فلم کی ریکارڈنگ پوچھتے اور ہتھوڑے سے مجسمے کی ناک توڑتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کاروائی کے دوران دونوں کو ہسنتے دکھایا گیا ہے۔ مجسمہ توڑنے کے بعد دونوں وہاں سے ہنستے ہوئے  چلے جاتے ہیں، یعنی دونوں کا مقصد صرف مجسمہ توڑنا اور سوشل میڈیا پر شہرت پانا تھا۔


اگرچہ جولیا کی معافی نے معاملے کو کچھ حد تک ٹھنڈا کیا ہے لیکن ابھی بہت سے صارف اُن تنقید کر رہے ہیں اور اُن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیںَ۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولینڈ کے آن لائن بنک ”ایم بنک“ نے انہیں ملازمت سے نکال دیا ہے۔ اس بنک نے اشتہاری مہم کے لیے جولیا کی خدمات حاصل کی تھیں۔
اس واقعے کے بعد جولیا نے انسٹاگرام پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا بلکہ لوگوں کے غصے سے بچنے کے لیے کمنٹس بھی بلاک کر دئیے ہیں۔
جہاں تک مجسمے کا سوال ہے تو اسے مرمت کر دیا گیا ہے لیکن اصل اور نقل میں فرق بہرحال بہت زیادہ واضح ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu