پولینڈ میں ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔ایسا 4.7 ارب پیدائشوں میں ایک بار ہوتا ہے

منگل مئی 23:39

پولینڈ میں ایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا۔ایسا 4.7 ارب پیدائشوں میں ایک ..

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔کراکو شہر کے یونیورسٹی ہوسپیٹل نے  سوموار کو اعلان کیا کہ  ان میں سے ہر نوزائیدہ بچے کا وازن 1 کلو گرام یا 2.2 پاؤنڈ ہے۔
ان چھ بچوں میں سے 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہیں۔ ان بچوں کی پیدائش حمل کے 29 ویں ہفتےمیں سیزارین سیکشن  کے ذریعے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


ہسپتال کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماں، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے ، اورسب بچے بالکل ٹھیک ہیں۔


جنوبی پولینڈ کے شہر کراکو کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 6 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ایک نایاب واقعہ ہے۔ ایسا واقعہ 4.7 ارب  پیدائشوں میں ایک بار ہوتا ہے۔
پولینڈ کے صدر آندژی دودا نے بچوں کے والدین کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ یہ پولینڈ میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2019 - 23:39:39

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments