کار کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے بھارتی ڈرائیور نے اس پر گائے کے گوبر کا لیپ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مئی 2019 23:41

کار کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے بھارتی ڈرائیور نے اس پر گائے کے گوبر کا لیپ کر دیا

بھارتی کے شہر احمد آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے پریشان شہری نے اس کا انوکھا حل نکالا ہے۔ ایک فیس بک پوسٹ میں دکھایا گیا گیا ہے کہ اس شہری نے اپنی کار کو گائے کے گوبر سے لیپ  کر ڈھانپ دیا ہے۔
فیس بک صارف روپیش گاؤرانگا داس نے  نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا  کہ یہ کار ایک خاتون کی ملکیت ہے، جنہوں نے اسے شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث گوبر سے لیپ دیا ہے۔

(جاری ہے)


مسٹر داس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”گائے کے گوبر کا بہترین استعمال ہے، جو آج تک میں نے دیکھا ہے۔“انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کار سیجل شاہ کی ملکیت ہے۔مسٹر داس نے کمنٹس سیکشن میں وضاحت کی کہ یہ تصویریں انہیں وٹس ایپ پر بھیجی گئی تھیں۔
ان تصویروں کو دیکھ کر جہاں بہت سےلوگ ہنس رہے ہیں وہاں بہت سے اس خیال کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ برصغیر کے دیہاتوں میں فرش اور دیواروں پر گائے کے گوبر  کا لیپ کرنا عام بات ہے۔ اس سے  گرمیوںمیں گھر ٹھنڈا اور سردی میں گرم رہتا ہے۔

کار کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے بھارتی ڈرائیور نے اس پر گائے کے گوبر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu