روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 400 روپے اور 6 ہزار 859 روپے پر مستحکم

جمعرات 23 مئی 2019 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا، 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 9 ہزار 324 روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 377 روپے ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 160 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام کے بھائو 8 ہزار 910 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 171 روپے اخراجات کے ساتھ 9 ہزار 548 روپے پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :