نیا فون نہ دلانے پر ظالم عورت نے سب کے سامنے ہی اپنے دوست کو مسلسل 52 تھپڑ رسید کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مئی 2019 23:38

نیا فون نہ دلانے پر ظالم  عورت نے سب کے سامنے ہی  اپنے دوست کو مسلسل 52 تھپڑ رسید کر دئیے

انٹرنیٹ صارفین کو اُس چینی شخص سے کافی ہمدردی ہو گئی ہے، جسے اُس  کی دوست نے سب کے سامنے ہی 52 بار تھپڑ مارے۔ اس افسوسناک واقعے میں لڑکی نے سب کے سامنے ہی  اپنے دوست کو بری طرح دھو ڈالا۔ یہ واقعہ چینی ویلنٹائن ڈے پر پیش آیا۔
چین میں 20 مئی یا 520 کو  محبت کرنے والے جوڑے محبت کے دن کے طور پر مناتے ہیں لیکن سیچوان  صوبے میں پیش آنے والے واقعے نے بہت سے افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔

نگرانی کے کیمروں اور راہگیروں کے موبائل میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان عورت اپنے دوست سے بحث کر رہی ہے اور ساتھ ساتھ اسے تھپڑ بھی مار رہی ہے۔ یہ عورت بحث کرتے ہوئے ہر چند سیکنڈ کے بعد ہاتھ اٹھاتی ہےا ور اپنے دوست کو تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر اس عورت کے دوست نے اسے نیا سمارٹ فون نہیں دلایا تھا۔


اگرچہ ویڈیو میں 52 تھپڑ مارتے نہیں دکھایا گیا لیکن پولیس نے تصویق کی ہے کہ عورت نے اپنے دوست کو مجموعی طور پر  52 تھپڑ مارے ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے لیے جو چیز سب سے زیادہ حیرت کا باعث ہے وہ تھپڑ کھانے والے کا اتنے زیادہ  تھپڑ کھانے کے باوجوود بے مزہ نہ ہونا ہے۔ یہ شخص 52 تھپڑ کھانے کے باوجود بھی اپنی جگہ پر پُر سکون کھڑا ہے۔پولیس کی مداخلت کے بعد بھی  یہ ”عظیم شخص“ اپنی دوست کا دفاع کرنے کی کوشش کرتا رہا۔اس شخص نے پولیس کو کہا کہ اصل غلطی اُس کی ہے، اس نے اپنی دوست کےلیے تحفہ نہیں خریدا تھا۔ اس شخص نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اِ س کے بہت سے اخراجات اس کی دوست ہی ادا کرتی ہے۔


Browse Latest Weird News in Urdu